فیوچر ٹریڈنگ بل کا مسودہ وزارت خزانہ کو ارسال
سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے فیوچر ٹریڈنگ بل کا نظر ثانی شدہ مسودہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا ہے تاکہ اس کا جائزہ لے کر اس کی پارلیمنٹ سے مجوزہ منظوری کیلئے کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ملک کی اسٹاک ایکس چینجز میں فیوچر ٹریڈنگ کو اس وقت سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج آرڈیننس 1969ء کے تحت ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاہم فیوچر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہونے والی ٹریڈنگ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ایک جامع قانون کی ضرورت ہے ۔