60ہزارٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی
سعودی کارپوریشن نے پاکستان کو رواں سیزن میں 60 ہزار ٹن کھاد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی، پہلی شپمنٹ 15 روز میں کراچی پہنچے گی۔ فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی قلت کے پیش نظر خریف سیزن کے اختتام پرملک میں تین لاکھ پچاس ہزارٹن یوریا کی کمی کا سامنا ہے، حکومت یوریا کی درآمد کے علاوہ سعودی کارپوریشن سے بروقت یوریا کی خریداری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کررہی ہے