سعودی قانون محنت میں ترامیم
سعودی حکومت نے قانون محنت میں ترامیم کر تے ہوئے ملازمت کی معیاد ، عارضی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ کیاہے۔ نئے قانون محنت میں 38 ترامیم منظور کرلی گئی ہیں۔ آجر و اجیر کے حقوق و فرائض، چھاپے کے نظام، سزاؤں،خلاف ورزیوں اور لیبر مارکیٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سعودیوں کو روزگار کی اہلیت اور تربیت دینے کے قاعدے و ضابطے مقرر کئے گئے ہیں۔