یونان آئی ایم ایف کوقرض واپس کریگا
یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے قرض آئی ایم ایف کو ادا کر دے گا۔مالی مشکلات کی شکار ریاست یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے ذمہ قرضوں کی ایک قسط انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو ادا کر دے گا۔ یونانی وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے کہا ہے کہ ایتھنز حکومت اپنے ساتھیوں سے کئے گئے تمام وعدے نبھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ نیویارک میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کے بعد یانِس واروفاکِس نے مزید کہا کہ ان کی حکومت یونان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔