انتخابی دھاندلی ثابت ہوجانے پرحکمرانوں کو ہر صورت جانا پڑیگا،اعتزاز احسن

انتخابی دھاندلی ثابت ہوجانے پرحکمرانوں کو ہر صورت جانا پڑیگا،اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے کے بعد (ن) لیگ کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہیگا ‘ پیپلزپارٹی کے پاس پہلے بھی دھاندلی کے ثبوت ہیں مگر دھاندلی کے مزید ثبوت بھی جمع کیے جا رہے ہیں ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کو جوڈیشل کمیشن میں بے نقاب کر یں گے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس بھی عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کے متعلق کافی ثبوت موجود ہیں جو ہم جوڈیشل کمیشن میں پیش کریں گے اور ثابت کرینگے کہ پنجاب میں پاکستانی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہوئی ہے اور جن لوگوں نے بھی دھاندلی کی ہے انکو قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا ۔ ایک سوال جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب جوڈیشل کمیشن میں عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی ثابت ہو جائیگی تو (ن) لیگ کے پا س اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز باقی نہیں رہیگا اور حکمرانوں کو ہر صورت گھر جانا پڑ یگا ۔

مزید :

علاقائی -