ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر غیر ملکی تنقید مسترد ،عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائے ،پاکستان
اسلام آباد(آن لائن ،اے این این) پاکستان نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان کی رہائی پر بھارت سمیت غیر ملکی اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ایسے میں الزام تراشی غیر مناسب ہے، بھارت کی طرف سے تعاون میں تاخیر سے لکھوی کے خلاف مقدمہ پیچیدگی کا شکار اور کمزور ہوا،حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر غیر ملکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے تعاون میں تاخیر سے لکھوی کے خلاف مقدمہ پیچیدگی کا شکار اور کمزور ہوا۔حکومت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے عفریت کے خلاف جنگ میں ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے خلاف اس قسم کی الزام تراشی غیر مناسب ہے۔واضھ رہے کہ اس سے قبل بھارت کے ساتھ امریکہ ،فرانس اور اسرائیل نے بھی لکھوی کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔