آئندہ انتخابات بیڈ گورننس حکمرانوں کی سیاسی موت بنے گی،چودھری سرور

آئندہ انتخابات بیڈ گورننس حکمرانوں کی سیاسی موت بنے گی،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور بیڈ گورننس آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کی سیاسی موت ثابت ہو گی‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خلاف مینار پاکستان پر کیمپ لگانیوالے آج خاموش ’’تماشائی ‘‘بنے ہوئے ہیں ‘تجر بے کی باتیں کر نیوالے حکمرانوں نے قوم سے عام انتخابات میں کیا جانیوالا ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسوں کے ذریعے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن سے ملک میں مزید مسائل اور بحران پیدا ہو رہے ہیں ۔اپنے دفتر میں سندھ کی سیاسی شخصیت امتیاز علی تاج اور تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں آئے ہوئے 2سال سے زائد کا عر صہ ہوچکا ہے مگر ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل خاتمے ہونے کی بجائے ان میں مزید اضافہ ہو تا جا رہا ہے او ر حکو مت کے ساتھ ساتھ حکو متی پالیساں بھی مکمل ناکام ہو چکیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران آج بجلی کی بدتر ین لوڈشیڈ نگ پر خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں اور آئندہ انتخابات میں حکمران اپنی ناکام پالیسوں اور لوڈشیڈ نگ جیسے بحرانوں کی وجہ سے اپنی سیاسی موت مر جائیں گے اور عوام انکو ہمیشہ کیلئے پاکستانی سیاست سے فارغ کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس ملکی مسائل حل کر نے کا کوئی ویژن ہے اور نہ ہی حکمران مسائل حل کر نے میں کسی صورت سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔ چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -