اداروں نے املاک بورڈ کے کروڑوں روپے اداکرنے ہیں،صدیق الفاروق
لاہور(اے این این ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ٹرسٹ بورڈ کا خسارہ ختم کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ،بورڈ کے دوسرے سرکاری اداروں کے ذمہ واجب الادا 12کروڑ 4لاکھ کی رقم کی جلد واپسی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ٹرسٹ کا سرمایہ اچھی شہرت رکھنے والے بنکوں میں انوسٹ کیا جائے گا۔ ایک انٹر ویو میں صدیق الفاروق نے کہا کہ بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے آنیوالے سکھ یاتریوں کے لئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ دیگر انتظامات میں بھی کوئی کسر باقی نہیں اٹھا رکھی ۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جب سکھ یاتر ی اپنے وطن واپس جائیں گے تو وہ یقیناًبورڈ کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی واضح ہدایات ہیں کہ بورڈ کے ذمہ اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی دیکھ بھال کے جو بھی معاملات ہیں ان میں کسی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ صدیق الفاروق