فیصل آباد،ٹریفک پولیس کے سینئر آفیسر‘لائسنس برانچ انسپکٹر کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
فیصل آباد(بیورورپورٹ)سی پی او فیصل آباد نے ٹریفک پولیس کے ایک سینئر آفیسر‘لائسنس برانچ کے ایک انسپکٹر اور ایک آفس ڈیوٹی کرنے والے مؤثر وارڈن کے خلاف ٹیکنیکل طریقے سے ایک بڑی منتھلی کی صورت میں کرپشن کی شکایت پر انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا ہے چنانچہ اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں. ہر لائسنس ہولڈر اپنے متعلقہ فارم جمع کرواتے وقت ایک لفافے پر اپنا ایڈریس تحریر کر کے اس پر 30روپے کے ڈاک ٹکٹ لگاتا تھا لیکن ٹریفک پولیس کے ان ذمہ داران نے نہایت ٹیکنیکل طریقے سے ایک نجی کوریئر سروس کے ساتھ مہنگے ریٹس پر ترسیل کا معاملہ طے کر لیا جس کے نتیجے میں بڑے آفیسر کو پانچ لاکھ روپے متعلقہ انسپکٹر کو دو لاکھ روپے اور متعلقہ وارڈن کو ایک لاکھ روپے منتھلی کا ذریعہ بن گیا مگر اس کے ساتھ لائسنس ہولڈر پر مزید تقریبا سات گنا زیادہ مالی بوجھ پڑ گیا اس معاملہ کو طے کرتے وقت اس بات کی نشاندہی بھی ہوئی کہ نجی کوریئر سروس دور دراز کے دیہی علاقوں میں ترسیل کا نظام کیسے چلائے گی مگر اس معاملہ کو ٹال دیا گیا یہ شکایت سی پی او فیصل آباد تک پہنچی تو انہوں نے فوری نوٹس لے لیا۔ انکوائری کا فیصلہ