پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کے جذبات کی ترجمان نہیں ،حافظ سعید
لاہور (اے این این)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا اور کبھی غیرجانبدار نہیں رہا۔ پاکستان کو بھی مصلحت پسندی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے برادر اسلامی ملک کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ کی یمن کے مسئلہ پر قرارداد قوم کے جذبات کی ترجمانی نہیں کرتی۔پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنی جان و مال، اولاد اور سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیارہے۔ وہ جماعۃالدعوۃ لاہور کے زیر اہتمام مین المدینہ روڈ ٹاؤن شپ میں 29ویں سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے زیر اہتمام مرکز طیبہ مریدکے میں نظریہ پاکستان کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالماجد سلفی کی زیر صدارت ہونے والی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ، مولانا منظور احمد، قاری عبدالرحیم کلیم، مولانا نصر جاوید، مولانا ابوالہاشم، خالد سیف الاسلام، حافظ اسماعیل سلفی ، ، قاری بلال احمد قریشی اور قاری ثناء اللہ فاروقی جبکہ مریدکے میں ہونے والے کنونشن سے دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی(ٹیلیفونک)، جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما انجینئر نوید قمر، الشیخ عبدالطیف، حافظ محمد مسعود، حمید الحسن، المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے ناظم راشد علی، عبدالرحمن سالار، عثمان افتخار، جنید الرحمن ، ثاقب مجید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نظریہ پاکستان کنونشن میں ملک بھر سے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز سے تعلق رکھنے والے طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ جب حوثی باغی حرمین شریفین پر قبضہ کی دھمکیاں دے رہے ہیں تو ہمیں خاموشی اختیا رنہیں کرنی چاہیے بلکہ باغیوں کے خلاف کاروائی میں سعودی عرب کاکھل کر ساتھ دینا چاہیے۔ حافظ سعید