اسلامی ممالک باہمی مشاورات سے یمن تنازع کا حل تلاش کریں ،طاہرالقادری
لاہور( خصوصی رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ امت کے اتحاد کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھنے سے روکنے کیلئے اسلامی ممالک کے سربراہان سیاسی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھیں کیونکہ عالم اسلام کو اتحاد اور اتفاق کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز عوامی تحریک کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر جی ایم ملک و دیگر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلامی ممالک کے سکالرز،سیاسی دانشوروں اورسیاسی و سماجی حلقوں سے اپیل کی کہ و ہ امت مسلمہ کو ایک تسبیح میں پرونے اور حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کو امت واحدہ کے قالب میں ڈھالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہپاکستانی حکمرانوں نے یمن جیسے انتہائی حساس ایشو پربیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے نتیجہ خیز ثالثی کا قیمتی موقعگنوا دیااور جوائنٹ سیشن کا تھیٹر لگا کر نا صرف برادر اسلامی ملک کو ناراض کیا گیا بلکہ نا عاقبت نا اندیش ’’پارلیمانی دانشوروں‘‘ نے مسئلے کاکوئی ٹھوس حل پیش کرنے کی بجائے جلتی پر تیل گرایا اور قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم حرکت کی جس کے سبب پاکستان بند گلی میں جا پہنچا۔ ،انہوں نے کہا کہ جس حکومت کے پاس وزیر خارجہ ہی نہ ہو اسکی کوئی خارجہ پالیسی کیسی ہو سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ سنگین بحرانوں کے مرحلہ پر مشکوک مینڈیٹ رکھنے والی نا اہل قیادت ملک پر مسلط ہے اور پاکستان تیزی کے ساتھ اپنے دوست کھوتا چلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی غیر محتاط بیان بازی سے پہلے یمن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خطرات پیدا کئے اب اپنے رؤیے سے عرب ممالک میں مقیم لاکھوں خاندانوں کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرطاہر القادری