کراچی ،غیر قانونی اچار فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7افراد جاں بحق

کراچی ،غیر قانونی اچار فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر 7افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اے این این) کراچی میں غیر قانونی اچار فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گر کر7افراد جاں بحق ہو گئے،3افراد کو بچانے کے لئے مزید 4نے جان دے دی،جاں بحق افراد کی ہڈیوں سے گوشت بھی اتر گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی دارالسلام ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اچار فیکٹری میں زیر زمین کیمیکل ٹینک میں 3ملازمین گر گئے جنہیں بچانے کے لئے مزید4 افراد نیچے اترے لیکن کیمیکل سے خارج ہونے والی گیس کے باعث وہ بھی ہلاک ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ٹینک میں موجود لاشوں کو نکالنے کا شروع کردیا ہے۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مہتاب ، سہیل ، عدنان، نواب ، عمران اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کیمیکل کے باعث جاں بحق افراد کی ہڈیوں سے گوشت تک اتر گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -