یمن ، سر کا ر ی اہلکاروں کا2ایرانی فوجی افسروں کو حراست میں لینے کا دعوی

یمن ، سر کا ر ی اہلکاروں کا2ایرانی فوجی افسروں کو حراست میں لینے کا دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عدن(اے پی پی) یمن کے جنوب میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار جنگجوؤں نے ایرانی فوج کے دو افسران کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیاہے۔ جرمن ریڈیو کے مطابق مقامی جنگجو ملیشیا کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ایرانی فوجی حوثی باغیوں کو ہدایات دے رہے تھے۔ تہران حکومت یمن میں حوثی باغیوں کی امداد کے الزامات کی تردید کرتی آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اس دعوے کی تصدیق ہو گئی، تو اس سے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں عسکری اتحاد کی جانب سے یمن میں فضائی حملے جاری ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -