ہیلری کلنٹن کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ہیلری کلنٹن کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 واشگٹن (اظہر زمان ‘ بیورو چیف) ہیلری کلنٹن نے گزشتہ روز 2016 میں ہونے والے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا رسمی اعلان کر دیا ۔ ڈیمو کرٹیک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون اول اور سابق وزیر خارجہ موجودہ صدر بارک اوبامہ کے مقابلے پر 2008 میں پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ صدارتی انتخابات جیتنے کی صورت میں وہ امریکی تاریخ میں صدر بننے والی پہلی خاتون ہونگی۔سوشل میڈیا پر ہیلری کلنٹن کے ویڈیو پیغام کے بعد ان صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شریک ہونے کے بارے میں دو سالہ قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہیلری نے بروکلین میں اپنا مرکزی انتخابی دفتر قائم کر لیا ہے۔ وہ پیغام جاری کر کے نیو یارک سے آئیوا اور ہمشیائر کے د ورے پر روانہ ہو گئی ہیں ۔ قبل ازیں صدر اوبامہ نے جو اس وقت غیر ملکی دورے پر ہیں پانا ماسٹی میں ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ہیلری کلنٹن ایک ’’ شاندار صدر‘‘ ثابت ہوں گی گزشتہ روز مین بٹن میں مستقبل کی صدارتی امید وار کے حق میں ایک ’’ریڈی فار ہیلری کلنٹن‘‘ ریلی نکالی گئی67سالہ سینیٹر ہیلری کلنٹن ڈیمو کرٹیک پارٹی کی طرف سے میدان میں آنے والی پہلی صدارتی امید وار ہیں تاہم وہ اپنی پارٹی کی طرف سے باقاعدہ نامزدگی کے بعدہی پارٹی کی صدارتی امید وار بن سکیں گی ۔ ہلیری کلنٹن سابق صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہونے کی حیثیت لے وائٹ ہاؤس میں بطور خاتون اول وقت گزار چکی ہیں ۔بل کلنٹن ایک سیکس سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث صدارت سے مستعفی ہو گئے تھے امریکہ کی دوسری بڑی پارٹی ری پبلکن کی طرف سے دو سینیٹر ٹیڈ کروز اور رنیڈ پال صدر کے لئے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی امیدواری کا اعلان کر چکے ہیں۔ تاہم اس پارٹی کے سب سے مضبوط امیدوار جیب بش ہو سکتے ہیں جو اپنی امیدواری کا اعلان کرنے کے لئے پر تول رہے ہیں۔ جیب بش سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے چھوٹے بھائی اور سنیئر بش یعنی سابق صدر جارج ڈبلیو ایچ بش کے بیٹے ہیں ان کا اپنے باقی خاندان کی طرح جنوبی ریاست ٹیکساس سے تعلق ہے لیکن وہ1999ء سے 2007ء تک فلوریڈا کے گورنر رہ چکے ہیں۔ ابھی انہوں نے اپنی امیدواری کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا لیکن ان کی والدہ باربرا بش نے ان کی امیدواری کو قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بش خاندان کی وائٹ ہاؤس میں پہلے ہی کافی نمائندگی ہو چکی ہے۔ جیب بش کی بڑی بھابی لارا بش نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے شدید جھٹکا پہنچا ہے انتخابی مبصرین کا خیال ہے کہ 8 نومبر 2016ء میں امریکہ کے 58 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکرٹیک پارٹی کی طرف سے ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے جیب بش کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مزید :

صفحہ اول -