ناروے کے سابق وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار ا

ناروے کے سابق وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار ا
 ناروے کے سابق وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار ا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اوسلو (نیوز ڈیسک) ناروے کے سابق وزیراعظم ’جنیز سٹولٹن برگ‘ نے 2013ء میں انتخابی مہم کے دوران ایک منفرد ترین طریقہ اپنایا اور ایک دن کیلئے ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار لیا۔ اس کارروائی کو ایک خفیہ کیمرے سے ریکارڈ بھی کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناروے کے وزیراعظم نے عینک اور سوٹ پہن کر ٹیکسی ڈرائیور کا روپ دھار رکھا ہے۔ ایسے میں مسافر جب ان سے بات کرتے ہیں تو تھوڑی دیر بعد احساس ہوتا ہے کہ ان کا وزیراعظم ٹیکسی چلارہا ہے۔ ایک مسافر انہیں پہچان کر یہ بھی کہتا ہے ’کیا آپ نے ٹیکسی چلانا شروع کردی ہے۔‘ ناروے کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکسیوں میں لوگ وہی کہتے ہیں جو وہ دل سے کہنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے اصل جذبات معلوم کرنے کیلئے ٹیکسی چلانے کا فیصلہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بعد میڈیا میں انکشاف کیا گیا کہ 14 میں سے 5 مسافروں کو اس تجربے کا حصہ بننے کیلئے رقم ادا کی گئی تھی۔ تاہم پروڈکشن کمپنی کا کہنا تھا کہ مسافروں کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم ان کے ڈرائیور ہوں گے، بلکہ صرف ایک سماجی تجربے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ ’سٹولٹن برگ‘ 2005ء سے 2013ء تک ناروے کے وزیراعظم رہے اور 2013ء کے عام انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

صفحہ آخر -