عارفوالامیں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے خودکشی کرلی

عارفوالامیں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے خودکشی کرلی
عارفوالامیں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک)عارفوالا میں پسند کی شادی کرنے والی دوشیزہ نے معمولی تلخ کلامی پر خودکشی کرلی۔
 تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں147/EB کے رہائشی غلام علی اوراہلیہ ردا بی بی میں گھریلوتنازعہ ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر ردا بی بی نےخود کو آگ لگالی ،حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لئے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہستپال عارفوالا لایا گیاجہاں تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں ۔

ردا بی بی بی کی والدہ لبنی ٰ بی بی کے مطابق غلام نبی اور ردا بی بی نے پسند کی شادی تقریباً ڈیڑھ سال قبل کی تھی اور دوروز قبل گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر انتہائی قدم اُٹھالیا۔

مزید :

جرم و انصاف -