کینیاءکے یونیورسٹی کیمپس میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے دھماکہ ، بھگدڑ مچ گئی ، ایک طالبعلم ہلاک
نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں یونیورسٹی کیمپس میں بجلی ٹرانسفارمر پھٹنے سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والے طالب علم نے بم دھماکہ کی افواہ کے بعد پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
نیروبی میں کیکیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پیٹر میبھتی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کیمپس میں واقع بجلی کا ٹرانسفارمر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا۔ یونیورسٹی پر الشباب کی جانب سے دوبارہ حملہ کے خوف سے دھماکہ کی آواز سن کر طلباءو طالبات میں جان بچانے کیلئے بھگدڑ مچ گئی۔ ایک طالب علم نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی جو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ پاﺅں تلے روندے جانے سے0 10 طلباءو طالبات زخمی ہو گئیں۔
یادرہے کہ کچھ عرصہ قبل کینیاءمیں ہی یونیورسٹی کیمپس میں شدت پسندتنظیم نے حملہ کردیاتھا جس کےک نتیجے میں 150کے قریب طلباءمارے گئے تھے اورخوف کی فضاءتاحال برقرارہے ۔