جنرل ہسپتال لاہور میں نئی بھرتیوں ، محکمہ صحت جہلم میں واک ان انٹرویو کااعلان

جنرل ہسپتال لاہور میں نئی بھرتیوں ، محکمہ صحت جہلم میں واک ان انٹرویو ...
جنرل ہسپتال لاہور میں نئی بھرتیوں ، محکمہ صحت جہلم میں واک ان انٹرویو کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال کے بستروں کی تعداد بڑھا کر 1000کرنے کے علاوہ 199نئی آسامیوں کی منظوری بھی دے دی ہے جن پر گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین بھرتی کیے جائیں گے اور ان ملازمین کی تنخواہوں و دیگر مراعات کی مد میں سالانہ چھ کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوں گے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ کے مطابق محکمہ صحت جہلم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارزٹر ہسپتال، تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں، صحت کے بنیادی مراکز اور صحت کے دیہاتی مراکز میں ڈاکٹروں کی 45خالی اسامیوں پر’واک ان انٹرویو ‘ کے ذریعے بھر تیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی بھرتیوں سے ایل جی ایچ کی کارکردگی میں بھی مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی۔
 پرنسپل پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک سے لاہور جنرل ہسپتال کو پارکنسن کے مریضوں کی سرجری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں جو اس امر کی نوید ہے کہ پاکستانی طبی ماہرین نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ہر اعتبار سے دنیا میں منوانے کا عزم کیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب طب کے شعبے میں تحقیق کی غرض سے پاکستانیوں کا نام اقوام عالم میں معتبر حوالوں سے لیا جائے گا۔ اس ضمن میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و ایل جی ایچ کے طبی ماہرین آنے والے وقتوں میں ریسرچ کو مزید فوکس کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ایل جی ایچ میں جدید مشینری اور طبی آلات بھی نصب کیے جائیں گے۔
دوسری طرف پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ اور ایک سالہ ہاﺅ س جاب کا تجر بہ رکھنے والے، ایم بی بی ایس ڈگری کے حامل ڈاکٹرز فارم محکمہ صحت جہلم میں 17 اپریل بروز جمعہ تک جمع کراکر بروز ہفتہ ’واک ان انٹرویو‘ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں میڈیکل آفیسرز کی 11 اسامیا ں خالی ہیں ۔

مزید :

لاہور -