بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، تمام کھلاڑیوں کوانعام دینے کااعلان

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، تمام کھلاڑیوں کوانعام دینے کااعلان
 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، تمام کھلاڑیوں کوانعام دینے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنچاب سپورٹس بورڈ نے جنوبی افریقہ میں کھیلئے گئے چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کودودولاکھ روپے دینے کااعلان کردیاہے ،تمام کھلاڑیوں کواگلے ماہ لاہورمیں ہونےوالے انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پرکیش انعامات سے نوازاجائےگا۔
خبررساں ایجنسی ’آئی این پی ‘ کے مطابق ان کھلاڑیوں میں دوکاتعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جن میں محمدہارون اورمسعود جان شامل ہیں۔پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں آئندہ ماہ لاہورمیں انٹرنیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلاجارہاہے جس میں بھارت، سری لنکا،جنوبی افریقہ،نیپال اورچنددیگر ٹیموں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہیںتمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کوائیرٹکٹ اوردیگر مراعات بھی دی جارہی ہیں اس موقع پرورلڈکپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو58لاکھ روپے کیش بھی دیئے جائیںگے۔

مزید :

کھیل -