یمن کی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

یمن کی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری
یمن کی صورتحال، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں یمن اور سعودی عرب کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ واضح رہے کہ مشاورتی اجلاس کے بعد کسی بھی وقت یمن اور سعودی عرب سے متعلق وزیراعظم نواز شریف پالیسی بیان دیں گے اور باقاعدہ طور پر پاکستان کے موقف اور حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -