عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں : رابطہ کمیٹی

عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں : رابطہ ...
عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں : رابطہ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ معظم علی کا ان کی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہو سکتا ہے گرفتار ملزم معظم علی کسی ایم کیو ایم کے رہنماءسے کبھی ملا ہو یا ان کے ساتھ کبھی رابطہ کیا ہو لیکن باضابطہ طور پر اس شخص کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یاد رہے اس سے قبل صولت مرزا کے حوالے سے بھی ایم کیو ایم نے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا اور عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم معظم علی سے بھی لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔ واضح رہے معظم علی کو رینجرز کی جانب سے نائن زیرو کے قریب سے گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا اور اسے کل عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -