دنیا کے بدقسمت ترین خوش قسمت شہری،جو لاٹریاں جیتنے کے باوجود پائی پائی کے محتاج ہو گئے
نیویارک(نیوزڈیسک)لاٹری جیتنا تقریباًہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس طرح نہایت آسان طریقے سے پیسہ ہاتھ لگ جاتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ آسانی سے ملا ہوا پیسہ راس نہیں آتا اور وہ کروڑوں روپیہ جیت کر بھی پائی پائی کے محتاج رہتے ہیں جس کی وجہ صرف اور صرف پیسہ کو دانشمندی سے خرچ نہ کرنا ہے۔آئیے آج ہم آپ کو کچھ ایسے بدقسمت لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو لاٹری جیت کر کروڑوں پتی تو بن گئے لیکن پھر بھی غریب ہی رہے۔
وہ جزیرہ جس کے باسیوں کی عمریں انتہائی لمبی اور بیماریوں سے پاک،ایسا کیساممکن؟وجہ سامنے آ گئی
لیوک پیٹارڈ
2006ءمیں اس نوجوان نے 19لاکھ ڈالر(19کروڑ روپے) کی لاٹری جیتی تھی لیکن پیسہ کو سنبھال کر نہ رکھا اور کینری آئی لینڈ پر چھٹیاں ،شادی اور گھر خرید کر اس نے تمام کی تمام رقم اڑا دی۔صرف ڈیڑھ سال بعد اسے میکڈانلڈز میں نوکری کرنا پڑی اور اب وہ لوگوں کو برگر کھلاتا ہے لیکن وہ اب بھی اپنے حال میں خوش ہے۔
مائیکل کیرول
اس خوش نصیب انسان نے لندن لوٹو جیتی تھی جس میں اسے 15.5ملین ڈالرجیتے لیکن صرف آٹھ سال میں اس نے یہ تمام رقم اڑا دی۔اس نے یہ تمام رقم جوئے،منشیات اور جسم فروش خواتین پر صرف کی اور آج وہ ہر ہفتے 67ڈالر(6700روپے)بے روزگاری الاﺅنس وصول کرکے گزارا کرتا ہے۔
ایوی لائن ایڈم
امریکی ریاست نیو جرسی کی خوش قسمت خاتون نے دوبار لاٹری جیتی لیکن صرف جوئے کی لت کی وجہ سے وہ تمام رقم ہار گئی۔ایوی نے پہلی بار1985اوردوسری بار1986میں لاٹری جیتی،اس کی کل انعامی رقم 5.4ملین ڈالر تھی اور اپنے نزدیکی شہر اٹلانٹک سٹی میں جاکر تمام رقم جوئے میں ہار دی۔آج وہ ایک میدان میں لگے ٹینٹ میں رہتی ہے۔