ایران کی پاکستان کو سرحدی علاقوں میں سیکورٹی دینے اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش
تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ ایرانی سرحد کے کچھ علاقوں میں پاکستان کی رٹ نہیں ہے ۔اور ایران پاکستان کے ان حصوں میں سیکورٹی دینے کے لیے تیار ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چند علاقوں میں ایران کی جانب سے سیکورٹی دینے کی پیشکش کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے سرحدی علاقے میں مشترکہ مٹرگشت کی تجویز بھی دی گئی ہے اور ایران پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کاروائیاں کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔دوسری جانب پاکستانی حکام کی جانب سے اس بیان پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ۔