ہوٹل میں قیام کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

ہوٹل میں قیام کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں
ہوٹل میں قیام کے بارے میں وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) بڑے بڑے ہوٹلوں کا ذکر ہوتو عام طور پر عیش و عشرت اور آسائشوں کا تصور ابھرتا ہے لیکن ہوٹل انڈسٹری کے ماہر اور مصنف جیکب ٹامسکی کہتے ہیں کہ بڑے ہوٹلوں میں افسوسناک اموات کا واقع ہوجانا بھی کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔ دلچسپ سوال یہ ہے کہ اگر ہوٹل کے کمرے میں کسی گاہک کی موت ہوجائے تو اس سے کس طرح نمٹا جاتا ہے۔

قتل کا مجرم پوری شان و شوکت سے جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکل آیا

ٹومسکی کہتے ہیں کہ بڑے ہوٹلوں کے لئے ساکھ بہت اہم ہوتی ہے لہٰذا پہلے تو اس معاملے کو زیادہ سے زیادہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تمام ملازمین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں موت کی وجہ، کمرے کا نمبر یا دیگر کوئی بھی تفصیل ہرگز نہ بتائیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کیا جاتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ لاش کو سٹاف ایگزٹ یا ایمرجنسی ایگزٹ کے راستے باہر نکالا جائے۔ بعد ازاں کمرے کو اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے اور اس میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاﺅ کیا جاتا ہے اور پھر جلد ہی اسے کسی نئے کسٹمر کے حوالے کردیاجاتا ہے۔
ٹومسکی کہتے ہیں کہ بڑے ہوٹلوں میں ہونے والی اموات کی تعداد عام لوگوں کی توقع سے کافی زیادہ ہے کیونکہ بعض اوقات مالدار افراد خود کشی کے لئے ارادتاً کسی بڑے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں تاکہ ان کے اہلخانہ دردناک مناظر کو براہ راست دیکھنے سے محفوظ رہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -