سعودی عرب کی خود مختاری کو خطرہ ہوا تو بچہ بچہ خون بہائے گا : پرویز رشید
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کا بچہ بچہ خون بہانے کے لیے تیار ہو گا۔وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے پالیسی بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے یمن میں جمہوری حکومت کی بحالی پر زور دیا ہے لیکن اگر سعودی عرب کی سالمیت اور خود مختاری کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان اس کی سلامتی کے لیے پورا زور لگائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب کو جس خطرات کا بھی سامنا ہوا پاکستان ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہو گا ۔
ایران کی پاکستان کو سرحدی علاقوں میں سیکورٹی دینے اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش