خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے جوڑوں کے سات راز، جن کے بارے میں جان کر آپ اپنی زندگی بھی آسان بنا سکتے ہیں

خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے جوڑوں کے سات راز، جن کے بارے میں جان کر آپ ...
خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے والے جوڑوں کے سات راز، جن کے بارے میں جان کر آپ اپنی زندگی بھی آسان بنا سکتے ہیں

  



لندن(نیوزڈیسک) جن لوگوں کی شادی شدہ زندگی خوشگوار ہوتی ہے لوگ انہیں رشک بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں،آئیے آپ کو شادی شدہ زندگی کے سات راز بتاتے ہیں جو آپ کی زندگی بھی آسان بناسکتے ہیں۔

ایک ہی وقت پر سوئیں

میاں بیوی کے درمیان حالات تب کشیدہ ہوتے ہیں جب وہ مختلف اوقات میں سوتے ہیں۔یونیورسٹی آف پیٹسبرگ کی تحقیق کے مطابق وہ خواتین زیادہ خوش نہیں ہوتیں جن کے سونے کے اوقات ان کے شوہروں سے مختلف ہوتے ہیں۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ جب انسان سوتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کے قریب ایسا شخص موجود ہوجس کے ساتھ وہ اپنے دن بھر کی مصروفیات کی بات کرتا ہوا سوجائے۔

تکرار کے ساتھ سونا

یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ جو جوڑے لڑتے ہوئے سوتے ہیں وہ بھی کامیاب شادی شدہ زندگی انجوائے کرتے ہیں۔ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ ضروری نہیں کہ آپ کو سونے سے پہلے ہر صورت صلح کرنی ہے بلکہ بہترہے کہ آپ اگلے دن اس موضوع پر بات کریں۔

زیادہ دوستیاں

ضروری نہیں کہ بہت کم دوستوں کی موجودگی میں ہی زندگی اچھی گزرتی ہے بلکہ وہ جوڑے زیادہ خوش ہوتے ہیں جن کا سوشل سرکل وسیع ہو۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جو جوڑے تنہاپسند زندگی گزارتے ہیں ان میں گھریلو ناچاقی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ اپنی باتوں کو صرف اپنے تک محدود کرناہوسکتا ہے۔

تمام وقت بچوں کو نہ دیں

بچے ہر جوڑے کی ترجیح ہوتے ہیں لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ تمام وقت ہی انہیں دے دیا جائے۔کامیاب جوڑے اپنی زندگی اور بچوں کو دئیے جانے والے وقت میں توازن رکھتے ہیں۔اگرماں بچوں کو وقت دے رہی ہے تو اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے شوہر کو بھی وقت دے اور اسی طرح شوہر کو بھی زندگی میں یہ بات مدنظر رکھنی ہوگی۔

کبھی بھی الگ ہونے کی دھمکی نہ دیں

وہ لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں جو ایک دوسرے کو طلاق جیسی دھمکی نہ دیں۔آپ دونوں کو چاہیے کہ اپنی باتیں ایک دوسرے سے شیئر کریں اور اگر رشتے میں کوئی دراڑ آنے لگے تو بات چیت کریں۔ایک دوسرے کو دھمکی دینے سے حالات بہترہونے کی بجائے خراب ہوجاتے ہیں۔

بہت زیادہ ایمانداری

رشتے کو چلانے کے لئے ایماندار ہونا ایک اچھی عادت ہے لیکن اس کاہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ہر بات کو کھول کے بیان کرنے لگیں یا اس قدر سچ بولنے لگیں کہ آپ کا جیون ساتھی اسے بدتمیزی گرداننے لگے۔بات کرنے میں اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں۔

ایک دوسرے کی تعریف کریں

اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ایک دوسرے کی بلاوجہ تعریف کی جائے اورجو اچھی چیز نہ بھی ہو اس پر بھی ’واہ واہ‘کہاجائے۔ اس طرح کی تعریف میں بناوٹ زیادہ لگتی ہے اور بناوٹی رشتہ پائیدار نہیں ہوتا۔آپ کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی وقتاًفوقتاًاچھے کاموں کی تعریف کی جائے۔یہ عمل دن میں ایک بار بھی کردیا جائے تو کافی ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...