الگ الگ شادیوں پر آئی دو باراتوں میں لڑائی ہوگئی، گھنٹوں تک گلی میدان جنگ بن گئی، اس ہنگامہ خیز لڑائی کی وجہ کیا تھی؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

الگ الگ شادیوں پر آئی دو باراتوں میں لڑائی ہوگئی، گھنٹوں تک گلی میدان جنگ بن ...
الگ الگ شادیوں پر آئی دو باراتوں میں لڑائی ہوگئی، گھنٹوں تک گلی میدان جنگ بن گئی، اس ہنگامہ خیز لڑائی کی وجہ کیا تھی؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)توہم پرست لوگ ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں مگر چین سے اس حوالے سے انتہائی عجیب و غریب خبریں آتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز اسی توہم پرستی کی وجہ سے چین کے ایک گاﺅں میں دو باراتیں آپس میں بھڑ گئیں، ایک دوسرے پر آتش بازی کے سامان میں موجود بم پھینکے، ڈنڈے اور پتھر برسائے اور بازار کو میدان جنگ بنادیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے گوانگ ژی کے علاقے بوبائی(Bobai) کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ ایک بارات ”چی“(Qi) خاندان کی تھی اور دوسری ”لین“(Lin) فیملی کی۔ دونوں باراتیں دلہنیں لانے کے بعد واپس ایک گلی میں آئیں جہاں لین فیملی نے ایک آرائشی گیٹ بنا رکھا تھا۔ اس گیٹ کا تعلق ان کے مذہبی عقیدے سے بھی تھا جس کے مطابق شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے اور بارات کا اس مخصوص گیٹ سے گزرناخوش بختی کا باعث بنتا ہے۔

دنیا کی واحد ائیرلائن جس کی ائیرہوسٹسز کو کپڑے پہننے کی اجازت نہیں

اتفاق سے دونوں باراتیں ایک ساتھ اس گیٹ پر پہنچ گئیں، ایک اس طرف سے اور دوسری مخالف سمت سے۔ لین فیملی نے چی خاندان والوں کو کہا کہ ”یہ گیٹ ہم نے بنایا ہے لہٰذا پہلے ہم ہی گزریں گے کیونکہ اگر پہلے تم لوگ اس سے گزرے تو یہ ہمارے لیے بدبختی کی علامت ہو گی۔“مگر چی فیملی والے بضد رہے کہ گیٹ چونکہ سڑک پر لگایا گیا ہے جو لین خاندان کی ملکیت نہیں لہٰذا ہم تمہارے پابند نہیں ، تم نہ لگاتے گیٹ، اب ہم ہی پہلے گزریں گے۔اس پر دونوں طرف کے باراتی بپھر گئے اور پھر 4گھنٹے تک علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔واقعے میں ایک دوسرے پر آتشبازی کے بم پھینکنے سے 10افراد زخمی ہو گئے۔ بعدازاں پولیس نے آ کر حالات کو قابو کیا اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ کسی تماشائی نے اس جنگ و جدل کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی جسے بہت زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں اور ان دونوں باراتوں میں شامل افراد کو توہم پرستی کے طعنے دے رہے ہیں۔

When weddings gone wrong! by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...