وہ قدرتی غذائیں جو مردوں کیلئے ویاگرا سے بھی زیادہ مفید ہیں

وہ قدرتی غذائیں جو مردوں کیلئے ویاگرا سے بھی زیادہ مفید ہیں
وہ قدرتی غذائیں جو مردوں کیلئے ویاگرا سے بھی زیادہ مفید ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ”ویاگرا“ جیسی گولی جہاں مخصوص طاقت میں اضافہ کرتی ہے وہیں اس کے ان گنت نقصانات بھی ہیں جن کے متعلق ہم آپ کو پہلے آگاہ کر چکے ہیں۔ویب سائٹ سپر ٹیسٹی ریسپیز(SuperTastyRecipes)کی رپورٹ کے مطابق ایسی کئی قدرتی غذائیں ہیں جو مردوں کے لیے ویاگرا سے بھی زیادہ مفید ہیں۔ اگر مرد اپنی خوراک میں ان اشیاءکو شامل کر لیں تو انہیں ایسی کسی مضرصحت دوا کی ضرورت باقی نہ رہے۔
کیلا
کیلے میں وٹامن بی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو مردوں کی قوت کے لیے انتہائی مفید ہے۔کیلے سے مردوں کو توانائی ملتی ہے اور ذہنی دباﺅ سے بھی چھٹکارہ نصیب ہوتا ہے۔
کدو اور سورج مکھی کے بیج
کدو اور سورج مکھی کے بیج میں زنک وافر موجود ہوتا ہے جو سپرمز اور ٹیسٹاسٹرون ہارمون کی مقدار اور معیار کو بڑھا کر جنسی قوت میں اضافہ کرتا ہے۔
اجوائن
اجوائن مرد کے جسم میں اینڈروسٹیرون فیرومون کی پیداوار بڑھاتی ہے اور خون کی وریدوں کو کشادہ کرتی ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگر ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں مشکل پیش آتی ہے تو فوراً یہ ایک کام کرلیں، سائنسدانوں نے شادی شدہ افراد کو دلچسپ ترین مشورہ دے دیا
کئی غذائی اشیاءایسی بھی ہیں کہ جو قوت میں کمی واقع لاتی ہیں۔ ان میں ایک پودینہ ہے، اکثر مرد منہ کی بدبو ختم کرنے کے لیے پودینے کا استعمال کرتے ہیں مگر وہ نہیں جانتے کہ پودینہ ٹیسٹاسٹرون کی پیداوار کم کرتا ہے۔ لہٰذا اس سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ مٹھائیاں، ہاٹ ڈاگز، بٹرکپ چپس وغیرہ جیسی غذائیں بھی جنسی قوت کو کم کرتی ہیں۔ ان سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -