کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ائیرلائنز ائیرہوسٹسز کو کتنی تنخواہ دیتی ہیں؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ائیرلائنز ائیرہوسٹسز کو کتنی تنخواہ دیتی ہیں؟ جواب ...
کیا آپ کو معلوم ہے مختلف ائیرلائنز ائیرہوسٹسز کو کتنی تنخواہ دیتی ہیں؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ایئرلائنز اپنی ایئرہوسٹسز کو مختلف تنخواہیں دیتی ہیں لیکن اگر بحیثیت مجموعی دیکھا جائے تو ایئرہوسٹسز کی تنخواہ اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ ویب سائٹ ورلڈ سیلریز نے اپنی ایک رپورٹ میں مختلف ممالک میں ایئرہوسٹسز کو دی جانے والی تنخواہیں بیان کی ہیں جس کے مطابق آسٹریلیا میں ایک ایئرہوسٹس اوسطاً ماہانہ 5ہزار104ڈالر(تقریباً5لاکھ 10ہزار روپے) تنخواہ لیتی ہے۔ امریکہ میں ایئرہوسٹسز کو اوسطاً ماہانہ 3ہزار520ڈالر(تقریباً3لاکھ 60ہزار روپے)، جرمنی میں 3ہزار 371ڈالر(تقریباً3لاکھ 40ہزار روپے) اور برطانیہ میں1ہزار347پاﺅنڈ(تقریباً2لاکھ روپے) تنخواہ دی جاتی ہے۔

دوران پرواز پائلٹ کی ایسی حرکت کہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا لیکن ساتھ ہی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا
ویب سائٹ mashableکی رپورٹ کے مطابق ایئرہوسٹسز کو مسافروں سے زیادہ فکر ہوتی ہے کہ پرواز تاخیر کا شکار نہ ہو، کیونکہ پرواز منسوخ ہو جانے سے ان کا ڈیوٹی ٹائمز کٹ جاتا ہے اور انہیں کم تنخواہ ملتی ہے۔ایئرہوسٹسز مہینے میں جتنے گھنٹے زیادہ کام کرتی ہیں انہیں اتنی ہی زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔ سینئر ایئرہوسٹسز کو جونیئرز کی نسبت زیادہ ادائیگی کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک سینئر ایئرہوسٹس کو 7گھنٹے کام کرنے کے عوض 10ہزار روپے ادا کیے جاتے ہیں تو جونیئر کو 12سے 14گھنٹے کام کرنے کے عوض اتنی رقم ملتی ہے۔ایک ایئرہوسٹس کم کیگن(Kim Keegan) کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی نوکری کے پہلے سال میں 10ہزار ڈالر(تقریباً10لاکھ روپے )کمائے تھے۔“ جبکہ ایک اور ایئرہوسٹس پینی رینالڈز(Penni Reynolds) کا کہنا تھا کہ ”میں نے 2001ءمیں یہ پیشہ اختیار کیا تھا اور پہلے سال 40ہزار ڈالر(تقریباً40لاکھ روپے) کمائے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -