برکی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

برکی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ورثاء کا لاشیں سڑک پر ...
برکی میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ورثاء کا لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے بارڈر ایریا برکی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ،ورثاء نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  برکی کے نواحی گاؤں پنگالی میں لالو عرف نمبردار گروپ نے اراضی کے تنازعہ پر مخالفین کے دو افراد زوہیب اور عمران کو راستے میں روک سے فائرنگ کر دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشیں برکی روڈ پر  رکھ کر شدید احتجاج  کیا ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔  بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گروپ نے کچھ عرصہ قبل مقتولین کے چچا کو بھی فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...