پاک سرزمین پارٹی کے رہنماءخلیق الزمان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 10میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چند نامعلوم افراد نے نارتھ کراچی سیکٹر 10میں ایک گھر پر فائرنگ کی اور گھر کا دروازہ بھی کھٹکھٹاتے رہے ۔پولیس کو گھر کے قریب سے گولیوں کے خول نہیں ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنماءخلیق الزمان کا گھر بھی وہیں موجود ہے ۔