راولپنڈی چھاونی کے علاقے سے چار مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی چھاونی کے علاقے سے چار مشتبہ افراد گرفتار
راولپنڈی چھاونی کے علاقے سے چار مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے چارمشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق راولپنڈی چھاونی کے علاقے کمال آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے چار افراد کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق باجوڑ سے ہے ۔گرفتار ہونے والے افراد میں اکبر شاہ ،وزیر شاہ ،رحمت اللہ اور وحید اللہ شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی -