پاکستان کپ75کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ململ ، سلمان بٹ بھی سکواڈکا حصہ

پاکستان کپ75کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ململ ، سلمان بٹ بھی سکواڈکا حصہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جس میں پانچ ٹیموں نے 75 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جبکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد آصف کو کسی بھی ٹیم نے اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل کی طرز پر ڈومیسٹک لیول پر پاکستان کپ متعارف کروارہا ہے جس میں چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پی سی بی کی طرف سے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اختیار پانچوں کپتانوں کو دیا گیا تھا۔ پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ منگل کے روز لاہور میں ہوئی جہاں پنجاب کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے سابق کپتان سلمان بٹ کو اپنی ٹیم کیلئے منتخب کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں پی سی بی کی جانب سے محمد آصف کو بھی ڈرافٹنگ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم انہیں کسی بھی ٹیم نے اپنے سکواڈ میں نہیں لیا جبکہ انہی کے ساتھی محمد عامر کو سندھ کی ٹیم نے سب سیزز پہلے اپنایا۔