رشید المرابطی نے جیت لیا

رشید المرابطی نے جیت لیا

  



رباط( آن لائن )مراکش کے صحرائے شیبی میں ہونیوالی میراتھن کا افتتاحی مرحلہ دفاعی چیمپئن رشید المرابطی نے جیت لیا جبکہ خواتین میں روسی اتھلیٹ نتالیہ صدق فاتح قرار پائیں۔ تفصیلات کے مطابق مراکش کی اکتیس ویں میراتھن صحرائے شیبی کے ٹیلوں میں ہوئی۔ ریس کے شرکاء کو چونتیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

رشید المرابطی نے ہم وطن حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ خواتین میں روس کی نتالیہ صدق اول اور فرانس کی نتھالی ماؤنلکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ شدید گرم موسم کے باوجود یورپی ممالک کے اتھلیٹ بھی ریس میں شریک ہوئے۔پانچ مراحل پر مبنی میراتھن کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہوگا جبکہ اٹھارہ اپریل کو پانچواں اور آخری مرحلہ خیراتی مقاصد کیلئے منعقد ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...