میری ضرورت ہے تو وہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرونگا،محسن خان

میری ضرورت ہے تو وہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرونگا،محسن خان
 میری ضرورت ہے تو وہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرونگا،محسن خان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور ہیڈ کوچ محسن حسن خان کہتے ہیں کہ وہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی نہیں بننا چاہتے اگر ان کی ضرورت ہے تو وہ صرف ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ ڈیوڈ واٹمورنے پاکستان کی کرکٹ کو کیا دیا، وقار یونس کو 2 مرتبہ کوچ بنایا لیکن انھوں نے کیا کیا، وقار یونس نے کوچنگ کے دوران اپنا سارا وقت سینیراورجونیر کھلاڑیوں سے لڑائی میں گزارا،اوراب وہ کہہ رہے ہیں کہ ان سے زیادتی ہوئی۔ دوسری جانب انہوں نے ایمانداری سے کام کیا لیکن ہٹادیا گیا ، جب وہ کوچ تھے تو کھلاڑیوں سے کہا کہ ہارکا لفظ نکال دیں۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی کوچنگ میں پاکستان نے سری لنکا اور بنگلا دیش کو تینوں فارمیٹ جب کہ انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔سابق اوپنرکا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بحیثیت کھلاڑی ،سلیکٹراورکوچ ملک کی خدمت کی، وہ عزت کو دولت پرفوقیت دیتے ہیں، 3 مرتبہ چیف سلیکٹر بنانے کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا کیونکہ وہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی نہیں بننا چاہتے اگر ان کی ضرورت ہے تو وہ صرف کوچنگ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...