آئی پی ایل، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز آج آمنے سامنے

آئی پی ایل، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز آج آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولکتہ (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (آج) بدھ کو واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کی ٹیموں کے درمیان ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ کولکتہ کی ٹیم گوتم گمبھیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے اینڈرے رسل، بریڈ ہوج، یوسف پٹھان، کولن منرو اور روبن اتھاپا کی خدمات حاصل ہیں۔ ممبئی کی قیادت کے فرائض روہیت شرما انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، جوز بٹلر، کیرن پولارڈ اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔