سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

  



ایپوہ (اے پی پی)25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں (آج) بدھ کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کو چوتھے گروپ میچ میں میزبان ملائیشیا کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کیلئے سات ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اسی سلسلے میں (آج) مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔

دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، دوسرے میچ میں ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...