ساگا کپ ،کرکٹ سنٹر پی اینڈ ٹی جمخانہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ساگا کپ ،کرکٹ سنٹر پی اینڈ ٹی جمخانہ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

  



لاہور(آن لائن)ساگا کپ 2016ء کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی اینڈ ٹی جمخانہ کو پہلے سیمی فائنل میں دو رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کرکٹ سنٹر کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ عمر اکمل 41، شجاع حیدر 36 اور انس محمود 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ میں محمد عاصم نے 43 رنز دے کر تین وکٹ، قیصر اشرف اور عثمان علی نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کی بیٹنگ کئی موقع پر لڑکھڑائی مگر ٹارگٹ کے قریب پہنچ کر بلے باز آخری بال پر تین رنز نہ بنا سکے۔آخری دو اوورز میں پی اینڈ ٹی جمخانہ کو صرف 12 رنز درکار تھے جبکہ ان کی تین وکٹیں موجود تھیں مگر کامران اکمل کی شاندار کپتانی کی وجہ سے پی اینڈ ٹی جمخانہ جمخانہ کی ٹیم مطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکی۔ آخری دو بالوں پر تین رنز نہ بن سکے۔ فاسٹ باؤلر محمد عطاء نے زبردست باؤلنگ کرتے ہوئے پی اینڈ ٹی جمخانہ کی چھ وکٹیں اڑائیں۔پی اینڈ ٹی جمخانہ کی طرف سے حسیب الرحمان نے 75 جبکہ خالد بشیر 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کرکٹ سنٹر کی طرف سے محمد عطاء نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر سلیم الٰہی تھے۔ اس موقع پر پاکستان کے امپائر احسن رضا، کامران اکمل، عمر اکمل اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...