نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب جبری ریٹائر

نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب جبری ریٹائر
 نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب جبری ریٹائر

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان برطانوی بلے بازجیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ 26سالہ جیمز ٹیلر کو دل کا عارضہ لاحق ہے اور وہ مزید کرکٹ کھیلنے کے متحمل نہیں ہوسکتے جس کے بعد ٹیلر نے بوجھل دل کے ساتھ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔جیمز ٹیلر نے 7ٹیسٹ میچز اور 27ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی اور اپنا آخری ٹیسٹ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلا تھا۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس نے ٹیلر کی ریٹائرمنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ایک بہترین کھلاڑی کا کیریئر اس طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ادھر جیمز ٹیلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ان کیلئے یہ ہفتہ بہت بھاری ثابت ہوا ہے تاہم ملکی سطح پر کرکٹ جاری رکھوں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...