قائداعظم گیمز دو مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد ایک بار پھر کرانے کی تیاریاں

قائداعظم گیمز دو مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد ایک بار پھر کرانے کی تیاریاں

  



اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر ایک مرتبہ پھر قائداعظم گیمز کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔یہ گیمز دو مرتبہ ملتوی کی جاچکی ہیں ۔ پہلے یہ گیمز پانچ اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہونا تھیں لیکن سکیورٹی وجوہات کی بناء پر گیمز ملتوی کردی گئیں اب یہ گیمز 23 اپریل سے دوبارہ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع کی جارہی ہیں جہاں 22کھیلوں کے مقابلوں میں 400سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے اور ان پر 14کروڑ سے زائد اخراجات آئینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...