انڈیاسے شکست کے بعد کھلاڑیوں نے رات کو کھانا نہیں کھایا ،مشرفی مرتضی
سری نگر(آن لائن) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران ہندوستان کے ہاتھوں ایک رن سے شکست کے بعد ان کی ٹیم کے ساتھیوں نے رات کا کھانا نہیں کھایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرتضیٰ نے بتایا کہ ہندوستان سے شکست کے بعد ہم سب بہت اَپ سیٹ تھے، اس رات ہم میں سے کسی نے کھانا نہیں کھایا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہم وہ میچ ہارنا نہیں چاہتے تھے'. بنگلہ دیشی کپتان ان دنوں مرتضیٰ اِن دنوں کشمیر میں اپنے گاؤں میں تعطیلات کے لیے موجود ہیں، اتوار کو سونمرگ سے سری نگر جاتے ہوئے انھوں نے چند نوجوانوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا تو اپنی گاڑی روک کر نوجوانوں سے بات چیت کے لیے رک گئے۔ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن ہم وہ میچ ہارنا نہیں چاہتے تھے ۔
اس موقع پر انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو چند اہم ٹپس بھی دیں اور کچھ گیندیں کروا کر اپنی باؤلنگ کی مہارت کا اظہار بھی کیا۔