99ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا:شیخ رشید

99ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ ...
99ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،سعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ 1999ء میں مشرف نے نوازشریف کوزبردستی باہر نہیں بھیجا،شہبازشریف کوائیرپورٹ پرمنتیں کرکے منایاگیاسعودی عرب جانے کافیصلہ نوازشریف کااپناتھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ٹیک اوور کے بعد جب نواز شریف جیل گئے تو انہوں نے سعودی عرب جانے کے لئے منتیں کیں،جبکہ شہبازشریف کوائیرپورٹ پرپتہ چلاکہ سعودی عرب جارہے ہیں، توانہوں نے جانے سے انکارکردیاپھرائیرپورٹ پران کی منتیں کرکے نوازشریف انہیں ساتھ لیکرگئے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جیل میں قیداپنے ساتھیوں شاہدخاقان عباسی اورغوث علی شاہ کوبھی نہیں بتایاتھاکہ وہ کہاں جارہے ہیں ،انہیں نوازشریف کے جانے کے ایک دن بعدمعلوم ہواکہ وہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔نہوں نے کہاکہ میں نے کہاتھاکہ مارچ اوراپریل شریف برادران پربھاری گزریں گے ۔پانامہ لیکس میں ابھی مزیدانکشافات ہوں گے اور25اپریل سے قبل شریف برادران کے کچھ اورحقائق بھی سامنے آنے والے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -