شوبزسے وابستہ لوگوں کی پانامہ لیکس کے بارے گفتگو سے گریز

شوبزسے وابستہ لوگوں کی پانامہ لیکس کے بارے گفتگو سے گریز

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کی اکثریت نے پانامہ لیکس کے بارے میں گفتگو کرنے سے گریز کیا ہے شوبز شخصیات کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ یہ کیا ہے اور آف شور کمپنیاں کیا ہوتی ہیں۔صرف چند لوگوں نے اس بارے میں تبصرہ کیا ہے۔ سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ کیا برطانوی وزیراعظم کی طرح ہمارے وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے اثاثے اور ٹیکس گوشوارے قوم کے سامنے رکھیں ۔میرانے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ دیاہے ہمارے وزیر اعظم کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیے ۔ اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر اپوزیشن متحد ہے‘ وزیراعظم نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد پروڈیوسر و پروموٹر یار محمد صابری نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر عوام حقائق جاننا چاہتے ہیں۔نواز شریف کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ ۔ گلوکار ظفر اقبال نیویارکر نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس تو ٹریلر ہے ابھی مزید دھماکے ہو نگے،پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن بنائی جائے، جس پر کوئی اثر انداز نہ ہو سکے۔ پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میراچیلنج ہے کہ نواز شریف کے خلاف دشمنوں کی یہ چال بھی ناکام ہوگی وہ اس بار بھی باعزت طور پر معاملہ سے سرخرو ہوں گے ۔ ڈائریکٹر اشعر اصغرنے کہا کہ پانامہ لیکس دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرے گی۔

مزید : کلچر


loading...