ابھیشیک بچن کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 90 لاکھ ہو گئی

ابھیشیک بچن کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 90 لاکھ ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 90 لاکھ ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھیشیک بچن نے ٹوئٹر پر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس ویب سائٹ پر ان کے مداحوں کی 90 لاکھ ہو گئی ہے۔انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ان سے فلمی مصروفیات اور دیگر مسائل کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں۔

مزید :

کلچر -