اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ ابھی نہیں پڑھا، اداکار سنجے
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کا سکرپٹ ابھی نہیں پڑھا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی ہدایتکار راجکمار ہیرانی ہیں۔ایک تقریب کے دوران سنجے دت سے ان کی زندگی پر بننے والی فلم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ وہ اورراجکمار ہیرانی مل کر یہ فلم بنائیں گے اور یہ فلم ان دونوں کے پروڈکشن ہاؤسز سے مشترکہ طور پر تیار ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ فلم سکرپٹ ابھی تک نہیں سنا اور وہ امید کرتے ہیں یہ اچھا ہو گا۔سلمان خان کے فلم کے حصہ ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہیں علم نہیں اگر ایسا ہوتا ہے تو انہیں خوشی ہو گی۔