دعا ہے کہ 2016میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے،شاہدہ منی

لاہور ( فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا ہے کہ انسان کبھی مکمل نہیں ہوتا کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے میری دلی دعا ہے کہ 2016میں پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے خدا ہم سب کو پیار اور محبت سے رہنے کی توفیق عطاء فرمائے ‘پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع نہیں مل رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہوتا جا رہا ہے ۔شاہدہ منی نے کہاکہ پی ٹی وی فنکاروں کی اکیڈمی ہے اس ادارے نے روز اول سے ہر فنکار کی تربیت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے بھی اپنے کیرئیر کا آغاز اسی ادارے سے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں گلوکاری کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی کی وجہ مواقع میسر نہیں آ رہے جس کی وجہ سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔