بینا چوہدری نے فلم’’ایکٹران لا‘‘میں کام مکمل کرادیا

بینا چوہدری نے فلم’’ایکٹران لا‘‘میں کام مکمل کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بینا چوہدری نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم’’ایکٹران لا‘‘میں ااپنا کام مکمل کرادیا ہے جس کے بعد وہ ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوگئی ہیں۔بینا چوہدری کو مذکورہ فلم میں بالی وڈ کے معروف فنکار اوم پوری کے ساتھ کام کا موقع ملا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے یہ ان کے کیرئر کے لئے ایک یادگار کام ثابت ہوگا۔بینا چوہدری نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس فلم میں بہت اہم کردار کیا ہے ۔مجھے بالی ووڈ کے بہترین اداکار اوم پوری کے ساتھ کام کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جس طرح نبیل قریشی کی پہلی فلم’’نامعلوم افراد‘‘ہٹ ہوئی تھی اسی طرح’’ایکٹر ان لا‘‘ بھی ہٹ ہوگی ،بینا چوہدری نے بتایا کہ ان دنوں دو نئے ڈراموں کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں۔کچھ عرصہ پہلے ختم ہونے والی سیریل’’گلہ کس سے کریں‘‘میں میری پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔

مزید :

کلچر -