امریکی و پاکستانی خواتین کونسل کے زیر اہتمام سپلائی چین دائیور سٹی پروگرام کا آغاز
لاہور(اے پی پی )لاہور میں موجود خواتین انٹرپرینیورز نے پیکیجز لمیٹڈ کے زیر اہتمام سپلائی چین پروگرام میں شرکت کی جس کا اہتمام امریکی و پاکستانی خواتین کونسل نے کیا تھا،یہ یو ایس پاکستان وویمن کونسل کے زیر اہتمام اپنی طرز کا پہلا ایونٹ تھا جس کا مقصد کاروباری خواتین کی مارکیٹس تک رسائی کو آسان بنانا ہے، اگلے ایونٹ کا انعقاد وی کریٹ /پاکستان ریسورس سینٹر فار وومن انٹرپرینیورزاسلام آباد کرے گا،اس ایونٹ میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز (لمز) کی وومن انٹرپرینیورنے شرکت کی جنہوں نے امریکی تعاون سے پاکستان وومن انٹرپرینیورپروگرام (پی ڈبلیو ای پی) کے زیر اہتمام ٹریننگ حاصل کی ہے، ورلڈ بینک وومن انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام، امریکن یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی بھی اس پارٹنر شپ پروگرام میں شامل ہیں۔
،یو ایس پاکستان وویمن کونسلکی رکن کمپنیاں جیسا کہ پیپسی کو اور پروکٹر اینڈ گیمبل نے لوکل کمپنیوں پیکجز لمیٹڈ، ڈنیپون اینکس اور بلھے شاہ پیپر ملز کے ساتھ مل کر خواتین کی کارپوریٹ سپلائی چین میں شمولیت پر پریزنٹیشن دی، پیپسی کولا اور پروکٹر اینڈ گیمبل نے خواتین انٹرپرینیور کو حصولی کے عمل کو سمجھنے اور دیگر آپشنز جیسا کہ ان سٹور اور شاپ برانڈنگ پر کام کرنے میں نصیحت کی، انہوں نے وومن انٹرپرینیورکو ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہانی کروائی، تمام کمپنیوں نے ویمن انٹرپرینیورکے ساتھ انفارمیشن کا تبادلہ خیال کیا اور اپنے نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم سے خاطر خواہ مدد کی بھی پیشکش کی۔