پی ٹی اے سروے ‘زونگ بہترین کارکردگی کے ساتھ سب سے آگے

پی ٹی اے سروے ‘زونگ بہترین کارکردگی کے ساتھ سب سے آگے

  



اسلام آباد(پ ر)پاکستان کی3G اور4G ٹیکنالوجی کی حامل واحد ٹیلی کام کمپنی زونگ نے پی ٹی اے کے تحت منعقد کیے جانے والے تازہ ترین سروے کے مطابق نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے دیگر کمپنیوں پر سبقت قائم رکھی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے کیا جانے والا یہ حالیہ کوالٹی آف سروس سروے راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں کیا گیا جس میں تمام ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی کال، ایس ایم ایس اور ڈیٹا سروسز کی کوالٹی کی جانچ کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق کال سروسز میں نیٹ ورک رسائی اور کال مکمل ہونے کے تناسب سمیت متعدد شعبوں میں زونگ سب سے آگے ہے۔ زونگ کی ایس ایم ایس ڈیلوری 100فیصد ہے جبکہ سب سے کم وقت میں ایس ایم ایس ڈیلیور ہوتا ہے۔ اسی طرح ڈیٹا سروسزمیں7.71 ایم بی پی ایس کی سپیڈاور طاقتور ترین 4G سگنل کے ساتھ زونگ سر فہرست ہے۔اس کامیابی پر زونگ کے چیئر مین /چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر لیو ڈیان فینگ نے زونگ کے صدر درفتر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے کی یہ رپورٹ اس بات کی غماز ہے کہ ہم پاکستان میں اپنے صارفین کوٹیلی کام کی سب سے بہتر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

گزرتے دنوں کے ساتھ عبور ہونے والا ہر سنگ میل اور ہمارے صارفین کی تواتر سے بڑھتی ہوئی تعدادہمیں مزید آگے بڑھنے کیلئے نیا حوصلہ اور ہمارے عزم کو نئی جلابخشتی ہے۔آنے والے دنوں میں تیز ترین 4G کے ذریعے ہم صحت، تعلیم، سکیورٹی، حکومتی اور پبلک سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کریں گے تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے۔ مسٹر لیو نے اپنے خطاب میں اپنے ملازمین، کاروباری پارٹنرز اور پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے کروڑوں صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا عیادہ کیا کہ زونگ پاکستان کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : کامرس


loading...