لائیو سٹاک کی ترویج و ترقی کے اہم پراجیکٹ کو جلدفعال کیا جائے ،انچارج ماڈل کیٹل

لائیو سٹاک کی ترویج و ترقی کے اہم پراجیکٹ کو جلدفعال کیا جائے ،انچارج ماڈل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (آن لائن)حکومت پنجاب کی طرف سے مویشیوں کی خریدوفروخت کے کاروبار کو منظم خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ماڈل کیٹل مارکیٹ بڑی اہمیت وافادیت کا منصوبہ ہے لہذا تمام انتظامی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے تاکہ لائیوسٹاک کی ترویج وترقی کے اس اہم پراجیکٹ کو جلد فنکشنل کیا جاسکے۔یہ بات انچارج ماڈل کیٹل مارکیٹ /ایم این اے محمدافضل کھوکھر نے ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر)نسیم نواز کے ہمراہ کمشنر آفس میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کے منصوبے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ،ایم پی اے میاں محمد رفیق،ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن خادم حسین جیلانی،اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مہر شفقت اللہ مشتاق،ایم ڈی کمپنی ڈاکٹر شعیب سلیم ودیگر بھی موجود تھے۔
انچارج ماڈل کیٹل مارکیٹ/ایم این اے نے کہا کہ سمندری روڈ پر نیاموآنہ کے قریب ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشی پال حضرات کو معاشی سرگرمیوں کے بہترین اور محفوظ مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے ماڈل مویشی منڈی میں بجلی کے کنکشن کے حصول کے لئے فیسکو حکام سے بلاتاخیر رابطہ کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے تعمیراتی ڈھانچے کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ماڈل بازاروں میں رمضان المبارک سے قبل تمام ترضروری انتظامات کومکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر)نسیم نواز نے کہا کہ ماڈل کیٹل مارکیٹ کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے جبکہ رہ جانے والی ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی تیزرفتاراقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس انقلابی منصوبے کی بدولت لائیوسٹاک کے شعبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب اور مویشی پال حضرات کو بہترمعاشی فوائد حاصل ہونگے۔اس موقع پر ایم ڈی نے ماڈل مویشی منڈی میں فراہم کردہ سہولیات سے تفصیلی آگاہ کیا۔#

مزید :

کامرس -